مہذب ترین ملک فرانس حواکی بیٹی کیلئےغیرمحفوظ

فرانسیسی حکومت مرد اور خواتین میں مساوات قائم کرنے میں بری طرح ناکام،،،پیرس میں 2 ہزار سے زیادہ خواتین نے اپنے حقوق کے لیےمظاہروں کا سہارالےلیا،،،خواتین کا کہنا تھا کہ عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنانے سے روکنے کے لئے بنائے گئے قوانین کے باوجود شوہروں کے بیویوں پر تشدد سے بچاؤ ممکن نہیں ہو سکا۔ ہرسال ہزاروں خواتین تشدد سے متاثر ہوتی ہیں جس میں سے بعض ہلاک بھی ہو جاتی ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ ان کا تدارک کرے۔مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ گھروں میں کام کرنے والی خواتین ملازمین بھی مسلسل جنسی تشدد اور ہراسانی سے متاثر ہوتی ہیں۔رواں سال یکم جنوری سے تاحال خاوند یا سابق شراکت داروں کے تشدد کے باعث کم از کم 74 فرانسیسی خواتین ہلاک ہوئیں جبکہ گزشتہ سال ہلاک ہونے والی خواتین کی تعداد 120 تھی جن میں بعض خواتین حاملہ تھیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.