!!!فرانس میں جی-7 رہنما کانفرنس

فرانس کےشہربیارٹزمیں ہونےوالی جی سیون رہنما کانفرنس میں شرکت کے لیے دنیا کی اہم طاقتوں کے سربراہان پہنچ رہے ہیں جبکہ ہزاروں مخالفین نے پہلے ہی احتجاجی مظاہروں کا آغاز کردیا ہے،پولیس کے مطابق مظاہروں میں 9 ہزار افراد نے شرکت کی،،دوران احتجاج مظاہرین کی جانب سے سرمایہ درانہ نظام کیخلاف نعرے بازی کی گئی،،،مظاہرین نے ایمیزون کےجنگلات کو بچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ریاستوں کے سربراہان، اب کردار ادا کیجیے، ایمیزون جل رہا ہے’۔دوسری جانب پیرس میں بھی اس حوالے سے احتجاج کیا گیا، جہاں پلے کارڈزمیں رواں برس آگ سے جل کر خاکستر ہوئےعیسائیوں کے تاریخی چرچ کی جانب سےاشارہ کرکے تحریر کیا گیا تھا کہ ‘اگر موسم ایک کیتھڈرل تھا تو ہم اس کو پہلے بھی محفوظ بنا چکے ہیں۔فرانسیسی حکومت نے جی سیون کانفرنس اور مظاہروں کے پیش نظر 13 ہزار پولیس اہلکاروں کو شہربھر میں تعینات کردیا ۔۔تاکہ پرامن انداز میں یہ کانفرنس منعقد ہوسکے جبکہ مظاہرین کا موقف ہے کہ وہ پرامن احتجاج کررہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.