سندھ کی سیاست میں تبدیلی آنے کو ہے بے قرار

سندھ کی سیاست میں بھونچال ،خانگڑہ کا گوہر پیلس ایک بار پھر ملکی سیاست کا مرکز بن گیا،،جہاں سندھ حکومت سے پاکستان پیپلز پارٹی کو نکال باہر کرنے کا منصوبہ تیار ۔۔۔۔وزیر اعظم کی 25 سے27 جنوری سندھ آمد سے قبل ایک اور بیٹھک کی تیاری بھی شروع ہوگئی ،
جی ڈی اے سندھ نے مشاورتی اجلاس بھی گوہر پیلس میں ہی بلا لیا۔ سندھ حکومت گرانے کیلئے فارورڈ بلاک تشکیل دیا جائے گا۔۔ علی گوہر مہر کی رہائشگاہ پر 13 جنوری کو اہم بیٹھک لگے گی، جی ڈے اے کے اجلاس کی صدارت پیر صاحب پگاڑاکریں گے

اجلاس میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، ارباب غلام رحیم، مرتضیٰ جتوئی، حسنین مرزا اور دیگر شرکت کریں گے، جی ڈی اے رہنماؤں کے اعزاز میں گوہر پیلس میں ظہرانہ دیا جائے گا جس کے بعد وہ تارگھر کے بنگلے پر رات قیام کریں گے، اہم بیٹھک میں وزیر اعظم کے دورہ سندھ کے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا
ترجمان گوہر پیلس کے مطابق جی ڈی اے رہنمائوں کی آمد سے قبل تیاریاں جاری ہیں۔ سندھ میں اسے بڑی سیاسی ہل چل قرار دیا جارہا ہے اور امید ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے طوفانی دورے کے بعد اپوزیشن اب جوابی وار فارورڈ بلاک کی تشکیل کے ذریعے دے گی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.