امریکی صدر کے سابق وکیل کو فرائض سرانجام دینا مہنگا پڑگیا

نیویارک کی ڈسٹرکٹ عدالت نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کے فیصلے میں نرمی کی استدعا مسترد کرتے ہوئےانہیں تین سال قید کی سزا سنا دی۔ٹرمپ کے سابق وکیل کا عدالت میں اپنے جرائم کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرمپ کے غلط کاموں کو چھپانا میری ڈیوٹی تھی۔

مائیکل کوہن پر ٹیکس فراڈ،مالیاتی اداروں اور کانگریس سے غلط بیانی،انتخابی مہم کی خلاف ورزی اور اداکارہ سمیت ٹرمپ کی دو مخالف خواتین کو پیسے دے کر خاموش کرانے کے الزامات عائد تھےتاہم امریکی صدر کے سابق وکیل ان تمام الزامات پر پہلے ہی اقرار جرم کر چکے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.