وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب سے ملاقات

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان اور ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بیجنگ پہنچ گئے،،،جہاں چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا بھرپوراستقبال کیا۔پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے،پاکستانی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی جبکہ چینی وفد کی قیادت وانگ ژی نے کی۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارت خارجہ کے حکام بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی ہم منصب وانگ ژی نے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں قیام امن سے متعلق خصوصی بات چیت کی اور خطے میں امن و آپسی روابط کے فروغ کےلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کوعوامی اور حکومتی سطح پربھرپورپذیرائی حاصل ہے،سی پیک چینی صدرکے ون بیلٹ ون روڈ ویژن کا عکاس ہے اور یہ منصوبہ پاکستان اورخطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.