شاہ محمود قریشی کا 3 روزہ دورہ امریکا مکمل

0
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دورے کے دوران نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ذمہ داران اور ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ ملاقات کے علاوہ کیپیٹل ہل بھی گئے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دورۂ امریکا کے آخری مرحلے میں واشنگٹن میں امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو اور امریکی مشیرِ قومی سلامتی رابرٹ او برائن سے بھی ملاقاتیں کیں۔وزیرِ خارجہ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ نے ان سے کوئی نیا مطالبہ نہیں کیا۔ مائیک پومپیو نے 2018ء کے دورۂ پاکستان میں کہا تھا کہ پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی ہوگی تو براستہ کابل ہو گی۔ شاہ محمود قریشی نے پومپیو سے کہا کہ ہم نے آپ کی مشکل توقعات نبھا دیں،مگرہماری توقعات کا کیا ہوا؟ امریکا کو پاکستان بارے اپنی ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔وزیرِ خارجہ نے امریکی ہم منصب سے ملاقات میں امریکا کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا کہ بھارت کے کسی بھی فالس فلیگ آپریشن کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 5 ماہ میں سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر پر دوسری نشست ہونا اس بھارتی مؤقف کی نفی ہے کہ یہ اس کا اندرونی معاملہ ہے، مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر پاکستان کا مقصد کشیدگی کا خاتمہ ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: