خوف کے ماحول میں انسانیت کا سبق

0

کرونا وائرس کا خوف پوری دنیا پر طاری ہے اور تقریبا سبھی ممالک اس عالمی وبا کی زد میں ہیں۔ اس خوف کے ماحول میں جرمنی نے فرانس اور اٹلی کی مدد کیلئے ایک بڑی سہولت فراہم کردی
جرمنی نے فرانس اور اٹلی کی مدد کرتے ہوئے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے اپنے ہسپتالوں کے دروازے کھول دیئے اور
اس سلسلے میں ایک بڑے طیارے میں قائم ہسپتال میں فرانس اور اٹلی سے کووڈ 19 مریضوں کو بحفاظت دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے ایئر ایمبولینس کو بھیجا گیا
ایئر بس 310طیارے میں جدید طبی سہولیات کا اانتظام موجود ہے اورحال ہی میں ایک سپیشل فلائٹ کووڈ 19 سے بری طرح متاثر یوروپی ممالک سے کورونا متاثرین کو ائیر لفٹ کرانے کیلئے بھیجی گئی جہاں سے جان لیوا وائرس کے مریضوں کو مشرقی فرانس کے شہر سے جرمنی کے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: