پرتگال میں آئی رنگ برنگے پھولوں کی بہار

موسمِ بہار میں جہاں درخت اور پودے مختلف اقسام کے پھلوں اور پھولوں سے لد جاتے ہیں وہیں دنیا میں کئی مقامات پر پھولوں کی رنگا رنگ نمائش بھی منعقد کی جاتی ہے،،،، کچھ اسی طرح کی نمائش کا آغاز پرتگال کے جزیرے” میڈرا”میں ہوا،
میلے کے افتتاح کے موقع پر شہر کی سڑکوں پر ایک شاندار پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں رنگ برنگے خوبصورت پھولوں سے سجے درجنوں فلوٹس شامل تھے۔پریڈ میں شریک فنکاروں نے پھولوں سے مزین ملبوسات زیب تن کرکے روایتی رقص کا شاندار مظاہرہ کیا
اس موقع پر موسیقی کی مدھر دھنوں نے ماحول کو مزید خوشگور بنا دیا ،،،، پھولوں کا رنگا رنگ فیسٹیول 19مئی تک جاری رہے گا جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.