ترک کمپنی کی جدید الیکٹریکل گاڑی متعارف

0
استنبول میں 200 اور 400 ہارس پاور کے دو انجنوں پر مشتمل الیکٹرک کار متعارف کرائی گئی جسے مقامی جوائنٹ وینچر کمپنی "ٹوگ” نے تیار کیا ۔ افتتاحی تقریب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی شرکت کی اور گاڑی کو چلا کردیکھا اور بعدازاں انہوں نے بطور گاہک پہلی گاڑی کا آرڈر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم ہوائی جہاز، جیٹ اور ہیلی کاپٹر تیار کرتے ہیں اور اپنی ملکی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دنیا کے دیگر ممالک کو فروخت بھی کیا جاتا ہے۔ اب ہم نے اپنی الیکٹرک کار بھی متعارف کرا دی ہے۔ترکی میں مقامی سطح پر تیار ہونے والی الیکٹرک گاڑی میں لیتھیم بیٹری نصب کی گئی جو تیس منٹ میں مکمل چارج ہوکر 500 کلومیٹر کی مسافت طے کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق عوام کے لیے اس کار کو 2022 میں مارکیٹ میں متعارف کرایا جائے گا جبکہ مستقبل میں اس منصوبے پر مزید 3.7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: