فلم "قائداعظم زندہ باد” کی پہلی جھلک جاری

0
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان اوراداکارفہد مصطفی کی نئی آنے والی فلم قائد اعظم زندہ باد کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ۔دیوار پر لگافریم،اس میں ہزار ہزار کے نوٹ اور ان نوٹوں پر قائداعظم کی تصویر، جسے دیکھ کر فلم کا موضوع عیاں ہوتا ہے
اداکارہ ماہرہ خان اورفلم کے ہدایتکارنبیل قریشی نے تصویرشئیرکرتے ہوئے لکھا کہ "کبھی سوچا ہے نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر کیوں ہے”۔
فلم "قائداعظم زندہ باد” میں فہد مصطفیٰ پہلی بارایک پولیس انسپکٹر کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ شوبز مبصرین کی جانب سے اس فلم کو رواں برس کی بڑی فلموں میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے۔
فلم کی جاری پہلی تصویرکو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ تصویر بہت جانداراورمعنی خیز ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: