سعودی عرب میں جدت کے رنگ

سعودی عرب میں ان دنوں تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں گزشتہ برس 18 اپریل کو ریاض میں 35 سال بعد ملک کے پہلے سنیما کاافتتاح ہوا اور امریکی کمپنی کی فلم بلیک پینتھر نمائش کیلئے پیش کی گئی جبکہ آج سے جدہ میں بھی سنیما کا افتتاح ہوگیا ہے اورآئندہ برس کے اختتام تک جدہ میں مزید 5 سینما گھر کھولے جائیں گے
،،،جدہ میں پہلا سینما گھر ریڈ سی مال کمپلیکس میں کھولا گیا ہے،،،جبکہ الاندلس مال، اسٹار ایونیو، ابحر مال اور المسرۃ مال میں باقی چار سینما گھر قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ریڈ سی مال کا سینما گھر 12 سکرینوں پر مشتمل ہے،،، جبکہ الاندلس مال میں 27 سکرینیں،سٹارز ایونیو میں 9 سکرین پر مشتمل سینما گھر اسی سال کھول دیئے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں آئندہ برس ابحر مال میں 11 اور المسرۃ مال میں 6 سکرین والے سینما گھر قائم ہونگے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.