رحمتوں اور برکتوں والے ماہ صیام کا آغاز

0

سعودیہ،دبئی،مصر،ملائیشیا اور سنگاپور سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج سے ماہ رمضان کا آ غاز ہوگیا،وہان کے رہنے والوں نے آج پہلا روزہ رکھا ہے،امریکا،کینیڈا،برطانیہ کی بھی کچھ مسلم تنظیموں نے آج پہلے روزے کا اعلان کیا ہے،،جاپان،فرانس اور یونان میں بھی آج پہلا روزہ ہے
سعودی عرب میں رویت ہلال کا فیصلہ سپریم کورٹ کرتی ہے۔عدات عظمیٰ نے ملک بھر میں رویت ہلال کمیٹیوں کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تراویح کا اہتمام کیا گیا،،،نماز تراویح کی 20 کی بجائے 10 رکعتیں ادا کی گئیں،،،نماز میں مساجد کی انتظامیہ اور صفائی پر مامور افراد شریک ہوئے
دوسری جانب پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا،پہلا روزہ کل ہو گا،جبکہ مفتی شہب الدین پوپلزئی نے آج پہلے روزہ روزہ کا اعلان کیا،انہوں نے کہا تھا کہ9 شہادتیں موصول ہوئیں ہیں
حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز جمعہ اور نماز تراویح کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے،بغیر صحن والی مسجد میں تراویح نہیں ہو گی،لوگ نماز اور تروایح گھروں میں رہ ادا کریں گے،موجودہ حالات میں مساجد میں افطاری کا انتظام نہیں کیا جائے گا۔مسجد آنے والےافرادحکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: