امریکا میں تشدد پسندی کا عنصر بڑھنے لگا

ڈومورکامطالبہ کرنےوالوں کو خود بھی ڈومور کی ضرورت پیش آگئی،،،امریکا میں تشدد پسندی کا عنصر بڑھنے لگا جس کے باعث پرتشدد واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ،،،،امریکی ریاست لوزیانا میں فائرنگ کے واقعہ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے
امریکی حکام کے مطابق مرنے والوں میں فائرنگ کرنے والے شخص کے والدین بھی شامل ہیں۔امریکی پولیس کے مطابق حملہ آور نے والدین کو قتل کرنے سے پہلے پڑوس میں 3 افراد کو قتل کیا۔جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور اپنے والدین کو قتل کرکے پک اپ ٹرک میں فرار ہوگیا۔
گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ میں ایک ہائی سکول میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی شناخت 19 سالہ نکولوس کروز کے نام سے ہوئی ہے جو ایک سکول کا سابق طالب تھا۔
گزشتہ سال نومبر میں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے،،،امریکی شہریوں کی ہلاکت پر وائٹ ہاؤس، تمام فوجی اڈوں اور عوامی مقامات پر امریکی پرچم سرنگوں رکھا گیا جبکہ فائرنگ کرنے والا شخص امریکی نیوی کا سابق اہلکارنکلاتھا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.