نیوکراچی کی تولیہ فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے نیوکراچی میں واقع تولیہ فیکٹری میں لگی آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائربریگیڈ کی 10 سے زیادہ گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا، کارروائی میں پاک بحریہ کے 2 فائرٹینڈر اور دیگر اداروں نے بھی حصہ لیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شہری حکومت کی درخواست پر فائر ٹینڈرز پی این ڈاکیارڈ سے بھی بھیجے گئے۔

تولیہ فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری تھیں کہ فیکٹری کی تیسری منزل پر ایک بار پھر آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ فیکٹری میں موجود بیڈ شیٹس، تولیے اور کپڑے کی مختلف اشیاء تھیں جو جل کر خاکستر ہوگئیں،آگ بجھانے کی کارروائی میں واٹر بورڈ کے ٹینکرز نے بھی حصہ لیا جو پانی کی فراہمی کے لیے وہاں موجود تھے۔فائر بریگیڈ حکام نے اس آگ کو تیسرے درجے کی آگ قراردیا،جبکہ تیسری منزل کےاندرتک رسائی کیلئےدیواریں توڑدی گئیں۔ فائر آفیسر کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیکٹری میں آگ بجھانے کے مناسب انتظامات نہیں تھے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.