کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نےسوشل میڈیا پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ پانچ دہائیوں بعد سلامتی کونسل کا تنازع کشمیر پر اجلاس بلانا ہماری سفارتی فتح ہے۔ روس نےبھی پاکستان کے مطالبے کی تائید کی۔ مہذب دنیا مودی کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کانوٹس لے رہی ہے۔ہٹلرنےایک نسل کوجس طرح اپنےظلم اوربربریت کی بھینٹ چڑھایا، خاکم بدہن مودی اسی طرح کشمیریوں کی نسل کشی کرناچاہتا ہے۔ مودی اپنےسیاہ اقدام سےان عزائم کی تکمیل چاہتا ہےجس کاآغاز اس نےگجرات میں مسلمانوں کےقتل عام سےکیا۔عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کی وکالت کرے گا تا کہ بھارت کو مجبور کیا سکے کہ تنازع کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کا جاسکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.