شہرسے جاؤ،لاکھوں پاؤ

جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو دنیا کے مصروف اور گنجان ترین شہروں میں سے ایک ہےجبکہ اس کی آبادی میں بھی روزبروز اضافہ ہوتاجارہا ہے جس کے باعث شہر پر شدید دباؤ ہے،،،اس مسئلے سے نمٹنےکیلئے حکومت نے ایک منصوبہ بنایا ہےمنصوبہ کو ایچی مائیگریشن سپورٹ پراجیکٹ کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت ٹوکیو کے ان رہاشیوں کو بھاری مالی مدد کی پیشکش کی جائے گی جو شہر سے باہر آباد ہونے کے متمنی ہوں ۔ مائیگریشن سپورٹ کے تحت غیر شادی شدہ افراد کو 6 لاکھ ین اور شادی شدہ افراد کو 10لاکھ ین کی پشکش کی گئی ہے ۔ماہرین آبادی ومعیشت کے مطابق اس اقدام سے ٹوکیو جیسے بڑے شہروں میں بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے میں مدد ملے گی جہاں اوسطاً ایک اپارٹمنٹ کا کرایہ 75ہزار ین سے ایک لاکھ تیس ہزار ین کے درمیان ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. amber shahzadi کہتے ہیں

    good step by Japan government

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.