کانز فیسٹیول میں پاکستانی فلم “رانی” کی نمائش

فرانس کے شہر کانز میں جاری فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے “کانز فلم فیسٹیول” میں پاکستانی خواجہ سراؤں کی زندگی پر بننے والی مختصر دورانیے کی فلم “رانی” کی 20 سے 25 مئی تک نمائش جاری ہے۔فلم کی کہانی کراچی کی سڑکوں پر کھلونے فروخت کرنے والے ایک خواجہ سرا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو بھیک مانگنے اور جسم فرووشی کے بجائے کھلونے بیچ کر باعزت طریقے سے روزگار کمانے کو ترجیح دیتا ہے۔ ساتھ ساتھ ایک لاوارث بچے کو گود لے کر اُس کی پرورش بھی کرتا ہے اور اُسے معاشرے کے لیے اچھی مثال بنا کر پیش کرتا ہے۔فلم کا مرکزی کردار “رانی” پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل اور اداکارہ کامی سڈ نے نبھایا ہے۔ فلم کے ہدایتکار پاکستانی نژاد امریکی حماد رضوی ہیں جبکہ یہ فلم گرے سکیل پروڈکشن ہاؤس کی پیشکش ہے۔ خواجہ سرا ماڈل اور اداکارہ کامی سڈ نے اپنی فلم “رانی” کی دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کانز فلم فیسٹیول میں نمائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “میں اپنے جذبات کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔”مختصر دورانیے کی پاکستانی فلم “رانی” کو کئی بین الاقوامی ایوارڈز دیئے جاچکے ہیں۔ جن میں لاس اینجلس ایشین پیسیفک فلم فیسٹول کا سپیشل جیوری ایوارڈ اور سان لوئی اوبسپو انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا بہترین نیریٹو شارٹ ایوارڈ بھی شامل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.