بل کلنٹن اورمونیکا لیونسکی کی رومانوی سٹوری!!!۔

بل کلنٹن کی جانب سے وائٹ ہاؤس کی انٹرنی ملازم مونیکا لیونسکی سےمعاشقے پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم کو آئندہ برس امریکی صدارتی انتخابات سےایک ہفتہ قبل ریلیز کیا جائے گا۔اگرچہ مونیکا لیونسکی اور بل کلنٹن کے معاشقے کا اسکینڈل 22 سال پرانا ہے،تاہم اب بھی ان کا افیئر سکینڈل عالمی میڈیا کی خبروں کی زینت بنتا رہتا ہےبل کلنٹن مونیکا لیونسکی کے معاشقے پر پہلے بھی متعدد کتابیں، امریکی سیکیورٹی و حکومتی اداروں کی تحقیقات اور کئی اخبارات، میگزینز اور جرائد نے کئی رپورٹس شائع کی ہیں اور خود مونیکا بھی وقتا بوقتا اس پر بات کرتی آئی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہےکہ اس فلم کوسابق امریکی صدر کی معشوقہ مونیکا لیونسکی ہی پروڈیوس کریں گی۔فلم میں مونیکا لیونسکی کا کردار امریکی اداکارہ بینی فیلڈسٹین ادا کرتی دکھائی دیں گی۔جبکہ ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ فلم میں بل کلنٹن اوران کی اہلیہ ہلیری کلنٹن کا کردار کون ادا کرے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.