ہالی وڈ فلم ’’ایکوامین‘‘ 12 دسمبر کو برطانیہ اور21 دسمبر کو امریکا میں ریلیز ہوگی

لندن : لندن میں ہالی وڈ فلم ’’ایکوامین‘‘ کا پریمئیر ہوا جس میں اداکار جیسن موموا سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی، ایکوامین 21 دسمبر کو امریکا میں ریلیز ہوگی۔ہالی وڈ فلم’’ایکوامین‘‘کے پریمئیر کے موقع پر فلم کے تھیم کے مطابق بلیوکارپٹ بچھائے گئے، اداکار جیسن موموا نے تقریب کی رونق بڑھائی، فلم میں جنگجو کا کردار نبھاتی اداکارہ ایمبرڈ ہرڈ کا سبز گاؤن اور کیپ سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی، ایکوامین کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک سپر ہیرو کی ہے جواٹلانٹس کے پانیوں پر بدی کی قوتوں کا مقابلہ کرتا ہے۔فلم 12
دسمبر کو برطانیہ اور 21 دسمبر کو امریکا میں ریلیز ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.