فیفا وومین ورلڈ کپ فٹ بال

فرانس میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے میچ میں جرمنی کی جانب سے 100 میچز کھیلنے والی پوپ نے کھیل کے 20 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلوائی۔ نائیجرین کھلاڑی کے ٹاپ ڈی پر فائول کرنے پر ریفری نے جرمنی کو پینالٹی کِک دیدی جس پر ڈابرٹز نے گول کرکے ٹیم کا سکور دو صفر کیا، کھیل کے اختتامی لمحات سے قبل شولر نے ٹیم کا تیسرا گول کیا۔دوسرے پری کوارٹر فائنل میں ناروے اور آسٹریلیا کے درمیان انتہائی دلچسپ مقابلہ ہوا میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا- پینالٹی ککس پر ناروے نےچار ایک سے کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی ،کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز 27جون سے ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.