برطانوی آرٹسٹ کا حیرت انگیزکارنامہ

انسان کا قدرتی منا ظر کی دلکشی سے متا ثر ہو کر ان کے فن پارے بناناعام سی با ت ہے لیکن بر طا نیہ میں ایک ماہرآرٹسٹ نے ہزاروں روشنیاں بکھیرتی ایل ای ڈی لائٹس کے استعمال سےایسا خوبصورت آرٹ ورک تیار کیا جس سے جنگل روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔بروس منرو نامی اس فنکار نے اپنے آرٹ ورک کیلئے کیلیفورنیا کا انتخاب کیا اور خصوصی طور پر تیارکردہ شمسی توانائی سے چلنے والے 58 ہزار سے زائد ایل ای ڈی بلب کو جنگل کے بیچوں بیچ کچھ اسطرح نصب کیا کہ بلب روشن ہونے پر وہ رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگاتا باغ دکھائی دیتا ہے۔روشنی سے سجا یہ خوبصورت آرٹ ورک لاکھوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. Amber Shahzadi کہتے ہیں

    very beautiful

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.