گوجرانوالہ:ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ اِن ایکشن

چور نے غریبوں کو بھی نہ بخشا،،، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے والا چور گرفتار، ملزم وسیم فاروق لاہور میں نجی بینک کی ڈیفنس برانچ کا سینئر مینیجر ہے،جہاں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا پورے پاکستان کا ڈیٹا موجود تھا ملزم نے جعلی اے ٹی ایم کارڈ بنا رکھے تھے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال کے مطابق ملزم صارفین کے ڈیٹا کا کسٹوڈین بھی تھا۔

ایف آئی اے کے ایکشن سے قبل ملزم گوجرانوالہ کے بینک میں اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے آیا تھا اورکارروائی کے دوران ملزم سے سو کے قریب اے ٹی ایم کارڈ ز کے علاوہ اے ٹی ایم بنانیوالی ڈیوائس بھی برآمد کر لی گئی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.