کھیت سے پتنگ پکڑنا بن گیا زندگی سے مہنگا

فیروزوالہ میں کھیت سے پتنگ پکڑنے پر کونسلر کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے لاھور جڑانوالہ روڈ ٹریفک کے لیے بلاک کر دی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
گزشتہ روز نوجوان صداقت پتنگ پکڑتے ہوئے با اثر وڈیرے کے کھیتوں میں چلا گیا تھا۔ جس پر کوٹ عبدالمالک میونسپل کمیٹی کے کونسلرچوہدری عبدالحمید نے فائرنگ کر دی تھی۔ فائرنگ سے صداقت نامی نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے باوجود بااثر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔ مقتول کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور بااثر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.