تبدیلی سرکار اپنی ہر پالیسی پر تنقید سےدلبرداشتہ

تبدیلی سرکار اپنی ایک کے بعد ایک پالیسی پر تنقید سے تنگ،قول و فعل میں تضاد اور عوام کے بار بار سوال نے بالآخر کابینہ ارکان کو بولنے پر مجبور کردیا،وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں ایمنسٹی سکیم کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے ایمنسٹی سکیم میں مزید بہتری کے لیے منظوری آئندہ اجلاس تک موخر کردی۔کابینہ ارکان نے سوال اٹھایا کہ کیا موجودہ ماحول میں ایسی سکیم لائی جا سکتی ہے اور اس سے معیشت کو کس قدر فائدہ ہوگا؟وزرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیا کاروباری افراد ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں اور اس بات کو کیسے یقینی بنایا جائے گا کہ یہ ایمنسٹی سکیم آخری ہوگی؟ابھی بھی وقت ہے کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے اور عوام سے جو وعدے کئے گئے ان پر پورا اترا جائے،اس پر وزیراعظم نے کہا کہ تمام تر پالیسیوں پر کابینہ ارکان کا متفق ہونا لازمی ہے،وزرا کی تسلی ہونے تک مشاورت جاری رکھیں گے
اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ایمنسٹی سکیم سے متعلق تمام آپشنز کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ ایمنسٹی سکیم کی کچھ شقوں میں مزید بہتری کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے اس کی فوری منظوری روک دی گئی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.