وفاق نے ٹڈی دل سے متعلق سندھ کے الزام کو مسترد کردیا

0
وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی نے وزیر زراعت سندھ کے ٹڈی دل پر بیان کو مسترد کرتےہوئےکہا ہےکہ وفاقی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیراعلیٰ سندھ کے بیانات پر وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی نے واضح کہا کہ وفاقی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنےکیلئے سرگرم ہےوزارت نیشنل فوڈسکیورٹی کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل سےدنیاکے60ممالک کیلئےخطرہ ہے اور ٹڈی دل نےصرف سندھ نہیں دیگر صوبوں پربھی حملہ کیا۔ وزیراعظم نےٹڈی دل سےنمٹنے کیلئے 3 اجلاس بلائے اور صوبوں کےاشتراک سےنیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا۔
وزارت کےمطابق سندھ میں 1لاکھ لیٹر سے زائدیو ایل وی کیڑے ماردوا ذخیرہ کی ہے اورمختلف اضلاع میں 12 ای سی سپرے بھی تعینات کردیئےہیں جبکہ این ڈی ایم اےکےذریعے87 یوایل وی سپرےکا آرڈر دیا گیا ہے لیکن کروناصورتحال کےباعث اسپرےکی فراہمی میں تاخیر ہوئی ہے۔گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ملک بھر میں ٹڈی دل کے حملے کے وقت ایک بار پھر وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ لاپتہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ برس باوجود ہماری متعدد درخواستوں کے صوبوں کو ٹڈی دل کے رحم و کرم پر چھوڑدیا تھا۔دو روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےوزیر اعظم کو خط کے ذریعے ٹڈی دل کے ممکنہ حملوں سے نمٹنے کے لیے مدد کی درخواست کی تھی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا خط میں کہنا تھا کہ قانون کے تحت وفاقی حکومت کا متعلقہ محکمہ ٹڈی دل کے حملوں کو روکنے کے لیے سپرے کرنے کا پابند ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: