مالی سال 20-2019ء ،ایف بی آرہدف سےزائد ریونیوجمع کرنےمیں کامیاب

0
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ ادارے نے 177ارب روپےزائد جمع کیے،گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس محاصل میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا،مالی سال کے دوران 127 ارب 84 کروڑ کے ریفنڈ ادا کئے،ایف بی آر کےمطابق سیلز ٹیکس محاصل میں 9.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔1597 ارب کی وصولی ہوئی ہے،انکم ٹیکس ریونیو میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا ہےجبکہ وصولی 1484 ارب سے زیادہ رہی۔ایف بی آر کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی محاصل 9 فیصد کمی کے ساتھ 618 ارب روپے رہے، ایکسائز ڈیوٹی محاصل میں 6.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 255 ارب روپے سے زائد وصول ہوئے، 30جون کو 8 ارب کے ریفنڈز کی ادائیگی اور 19 ارب کی ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف بی آرکا ٹیکس شارٹ فال ابتدائی طورپرمقررہ ہدف سے 1500 ارب روپے زیادہ رہا ہے کیونکہ مالی سال20-2019ء کے بجٹ میں ایف بی آرکا ٹیکس ہدف 5550 ارب روپے مقررکیا گیا تھا تاہم یہ ٹیکس ہدف 4 چارمرتبہ کم کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: