ایف بی آرکوبڑی کامیابی حاصل

ایف بی آر میں شبرزیدی کےاعزازی چیئرمین آنے کےبعد ٹیکس چوروں کیخلاف شکنجہ مزید کس دیاگیا،،فیڈرل بورڈآف ریونیونےبے نامی اکاؤنٹس کے بعد بے نامی سیلز کا بڑا نیٹ ورک بےنقاب کردیا۔ایف بی آر کے مطابق شوگر، ٹیکسٹائلز اور بڑی فیکٹریاں بے نامی سیل سے اربوں روپے ٹیکس چوری کررہی تھیں۔ حکام کے مطابق اصل خریداروں کے بجائے مزدوروں اور ڈرائیوروں کے نام پر فروخت کا اندراج ہوتا تھا۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ بے نامی فروخت سے ایف بی آر کو اِنکم اور سیلز ٹیکس کی مد میں چکمہ دیا جا رہا رہا تھا، بے نامی خریدار ریٹرن جمع نہیں کرواتےتھے اور اس طرح ایف بی آر کو دھوکا دیا جا رہا تھا۔ایف بی آر کے مطابق بےنامی سیلز کا طریقہ پوری سپلائی چین کی آمدن اور سیلز ٹیکس چھپانے کیلئے استعمال ہورہا تھا، معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی،ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ شوگر اور ٹیکسٹائل ملز مالکان کم فروخت ظاہر کر کے بھی ٹیکس چوری کررہے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.