فیاض الحسن چوہان کاشہبازشریف سےمستعفی ہونےکامطالبہ

0

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کا جھوٹا کریڈٹ لینے پر شہباز شریف کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے، لاہور سیالکوٹ موٹروے پرویز الٰہی کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران شروع کی گئی، اس سے پہلے قائد خرافات فرانزک سائنس لیبارٹری کے اپنے دور میں قیام کا بھونڈا دعویٰ بھی کر چکے ہیں، فرانزک سائنس لیبارٹری کی داغ بیل بھی 2007 میں چوہدری پرویز الٰہی نے ڈالی۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا شہباز شریف اپنے بیان کی وجہ سے سی سی پی او لاہور کی پوزیشن پر کھڑے ہیں، اپنے تمسخرانہ بیان سے شہباز شریف نے متاثرہ خاندان اور پوری قوم کا دل دکھایا، میرا مطالبہ ہے کہ شہباز شریف استعفیٰ دیں اور قوم سے معافی مانگیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: