فواد چوہدری تعلیمی ادارے کھلنے پر اللّٰہ کے شکرگزار

0
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عالمی وبا کرونا کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیشِ نظر بند 6 ماہ سے بند تعلیمی اداروں کے کھلنے پر اللّٰہ کا شکر ادا کیا اور اربابِ اختیار کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری درسگاہوں کی رونقیں بحال ہونے کے حوالے سےلکھا کہ سکول کا پہلا دن آنے میں مہینے لگ گئے، وبا ہی ایسی خوفناک تھی۔انہوں نے لکھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ آج ہمارے بچے درسگاہوں میں واپس پہنچے، تعلیم کے وزراء اور ارباب اختیار کا شکریہ کہ احتیاط اور تمام تدابیر کو ملحوظ رکھتے ہوئے تمام فیصلے کیے گئے۔‘انہوں نے یہ بھی لکھا کہ خدا سب کے بچوں کو لمبی عمر اور قسمت دے! آمین۔گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ لاکھوں بچوں کو اسکول واپسی پرخوش آمدید کہیں گے۔ہماری ترجیح اور ذمے داری ہے کہ ہر بچہ محفوظ طریقے سے سکول جائے۔ ہم نے یقینی بنایا ہے کہ اسکول آپریشنز پبلک ہیلتھ سیفٹی اصولوں کے مطابق ہوں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: