فواد چودھری کا وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفے سے متعلق بڑا بیان

0
وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار اپنے قد پر نہیں کھڑے، انھیں عمران خان نے وزیراعلیٰ نے بنایا، وزیراعظم جب کہیں گے تو عثمان بزدار استعفیٰ دےدیں گے، اگر استعفیٰ نہیں دیں گے تو چوبیس گھنٹے میں فارغ ہو جائیں گے۔نیب واقعہ کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے خود کہا کہ لوگوں کا شکوہ گلا تھا کہ ہم خاموش ہیں، انہوں نے مسلم لیگ ن کے مطئمن کرنے کیلئے یہ سب کیا لیکن دو، چار دن بعد لوگ یہ واقعہ بھول جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نظام میں اصلاحات ہونی چاہئیں۔ تفتیشی نظام کی وجہ سے لوگوں کا انصاف پر اعتبار نہیں رہا۔ حکومت کو دو سال ہو گئے لیکن ابھی تک جوڈیشل سسٹم ریفارمز کے لیے کچھ نہیں ہوسکا اس کے علاوہ احتساب کے بیانیے پر بھی ہمیں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ لوگ چاہتے ہیں ملک کا لوٹا گیا پیسہ وصول کرکے واپس لایا جائے۔وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے کہا کہ صوبوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم بہت ضروری ہے۔ جتنا مسئلہ کراچی، اتنا دوسرے شہروں کا بھی ہے۔ گھوٹکی شہر کو ایک روپیہ تک نہیں ملا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: