اپوزیشن کا دھاندلی کا شور صرف میڈیا کیلئے ہے،فواد چودھری

0
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپوزیشن کی جانب سے گزشتہ انتخابات میں دھاندلی کے الزام کو مسترد کردیا ،،ان کا کہنا ہےکہ اپوزیشن کا دھاندلی کا شور صرف میڈیا کیلئے ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں 2018ء کےالیکشن کا ماضی کے انتخابات سے موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013 کےعام انتخابات کےبعد دھاندلی کی 413 پیٹیشنز جمع کرائی گئی تھیں جبکہ قومی اسمبلی کے 137 حلقوں میں دھاندلی کا الزام لگایا گیا تھا۔وفاقی وزیر فواد چودھری نےسیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس کے برعکس اگر 2018 کے انتخابات پر نظر ڈالی جائے تو صرف 90 حلقوں کے نتائج کے خلاف پیٹیشنز دائر کی گئیں اور ان 90 پیٹیشنز میں 45 الیکشن پیٹیشنز پی ٹی آئی نے فائل کیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: