وزیراعظم اپوزیشن کیساتھ بیٹھناچاہتے ہیں لیکن یہ احتساب رکواناچاہتےہیں،فواد چودھری

0

وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا چاہتے ہیں، مسئلہ صرف یہ ہے کہ اپوزیشن احتساب رکوانا چاہتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ اپوزیشن کسی چیز پر بیٹھنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں۔ اپوزیشن والوں کو جب "وہاں” سے بلاوا آتا ہے تو اپنے جوتے گھر پر چھوڑ کر بھاگتے ہیں اور وزیر اعظم انہیں بلاتے ہیں تو شرطیں رکھ دیتے ہیں۔
فواد چودھری انہوں نے کہا کہ اپنے کیسز انہیں عدالتوں میں ہی لڑنا پڑیں گے، باقی معاملات پر بات کرنے کو تیار ہیں۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ احتساب کو چھوڑ دیں۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ نیب کو چھوڑ دیں، بابر اعوان، علیم خان اور سبطین خان اپنے عہدوں سے مستعفی ہو کر نیب کیسز لڑ کر واپس آئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے اپنا دائرہ کار بہت پھیلا دیا ہے جس کی وجہ سے نیب سے جو امیدیں تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ احتساب کا عمل روک دیں۔ پہلے یہ بیانیہ چلتا رہا ہے کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے لیکن اب یہ بیانیہ نہیں چل سکتا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: