محترمہ فاطمہ جناح ، عظیم بھائی کی عظیم بہن

0
فاطمہ جناح 31 جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی فاطمہ جناح بچپن سے ہی اپنے بڑے بھائی محمد علی جناح سے بہت قربت رکھتی تھیں اور قائد اعظم کے ساتھ طویل رفاقت کے باعث محترمہ کے مزاج اور برتاؤ میں قائد اعظم سے کافی مماثلت پائی جاتی تھی۔محترمہ فاطمہ جناح نے قائداعظم محمد علی جناح کے دوش بدوش 1936ء میں ہی خدمت قوم و وطن کا بیڑا اٹھا لیا تھا اور اپنے عظیم بھائی کے ساتھ پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں بھرپور حصہ لیا۔ قیام پاکستان کے بعد جب قائد شدید علیل ہوئے تو محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے بھائی کی خدمت اور تیمارداری میں دن رات ایک کردیا ۔محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے عظیم بھائی کی وفات کے بعد ان کا مشن آگے بڑھانے کا کام سنبھال لیا اور 1965 ء کے صدارتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا مگر سازشی عناصر کے ہاتھوں شکست کھا کرسیاست سے کنارہ کش ہوگئیں ۔
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967ءکو کراچی میں وفات پاگئیں ۔ وہ اپنے عظیم بھائی کے مزار کے احاطے میں آسودہ خاک ہیں۔ یوں قائد اعظم محمد علی جناح کی نظریاتی ساتھی زندگی میں بھی قائد کی ہمراہ رہیں اور مرنے کے بعد بھی اپنے بھائی کے پہلو میں دفن ہوئیں ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: