کیا پاکستان ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرپائے گا؟

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کاوفدوفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچ گیا،،،وفد میں وزارت خارجہ، خزانہ، داخلہ اور ایف ایم یو کے حکام شامل ہیں۔ایف اے ٹی ایف کا آج شروع ہونے والا اہم اجلاس 18اکتوبر تک جاری رہے گا اور اس میں پاکستان کو دیئے گئے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا اور اس بات پر غور کیا جائے گا کہ پاکستان نے مطلوبہ ٹارگٹ پورے کرنےکیلئے کس حد تک پیشرفت کی ۔وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں پاکستانی وفد شرکاء کو ایف ای ٹی ایف کی سفارتشات پر عملدرآمد کی جامع رپورٹ پیش کریگا ، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو 27 نکاتی ایکشن پلان دیا گیا تھا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.