پختونخوا:قبائلی اضلاع کی 16نشستوں پرکل انتخابات ہونگے

خیبرپختونخوا کے 7قبائلی اضلاع کی 16صوبائی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی انتخابی مہم ختم ہوگئی، اسمبلیوں کے انتخابات میں کس کی جیت ہوگی اور کون ہارے گا، عوام کسے اپنا نمائندہ منتخب کریں گے، فیصلہ کل سجنے والے انتخابی میدان میں ہوگا۔خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے حلقہ پی کے105 سے22 ،پی کے 106سے 19 اور پی کے107 سے 22 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ضلع مہمند کے حلقہ پی کے 103 سے 14 اور پی کے 104 پر 18امیدواروں کے مابین مقابلہ ہے ۔ضلع جنوبی وزیرستان کے حلقہ پی کے 113 سے 20 امیدوار اور پی کے 114 سے 18 امیدوار انتخابی معرکہ لڑیں گےضلع اورکزئی کے حلقہ پی کے 110 سے صرف 6امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔ضلع باجوڑ کے حلقہ پی کے 100 پر 10 ،پی کے 101 پر 12 اور پی کے 102 پر 9 امیدواروں میں کانٹے کامقابلہ متوقع ہے۔ضلع کرم کے حلقہ پی کے 108 سے 32 اور پی کے 109 سے 22 امیدوار میدان میں ہیں۔شمالی وزیرستان کے حلقہ پی کے 111 اور پی کے 112 سے 19 ،19 امیدوارانتخابی میدان میں اتریں گےالیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،بیلٹ بکس کڑی نگرانی میں پولنگ سٹیشنوں پرپہنچادیئے گئے،انتظامیہ کی جانب سے الیکشن پرسخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، پولنگ سٹیشنوں میں غیرمتعلقہ افراد کاداخلہ مکمل طور پر بند ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.