بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

0
وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کی زمینوں کو ناجائز قبضوں سے واگزار کرانے کے لیے بہت جلد خصوصی ’فاسٹ ٹریک‘ عدالتوں کا قیام عمل میں لا رہی ہے جن میں ان کی زمینوں کے معاملات تیس دن کے اندر حل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ زمینوں پرقبضے بیرون ملک پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کے مستقل حل کے لیے پہلی عدالت جلد اسلام آباد میں کام شروع کر دے گی جس کی کامیابی کے بعد صوبائی سطح پر مزید عدالتیں قائم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے لیے حکومت متعدد ریفارمز اور نئے منصوبوں پر کام کر رہی جن میں سے ایک جعلی اور دھوکے باز ایجنٹوں کی سرکوبی بھی ہے جو لوگوں کو غلط طور پر بیرون ملک بھیج کر نہ صرف ان کو کم تنخواہوں پر کام اور غیرمعیاری رہائش گاہوں میں قیام پر مجبور کرتے ہیں بلکہ ملک کی بدنامی کا باعث بھی بنتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے بنائی گئی او پی ایف ہاؤسنگ سوسائٹی کا گیارہ سالہ پرانا مسئلہ حل کر دیا ہے اور عید کے فورا بعد اس کے فیز فائیو میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی زمین ان کے حوالے کر دی جائے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: