سابق حکومتی ترجمان نے تبدیلی سرکار کا “کچا چٹھا” کھول دیا

سابق حکومتی ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم نےانکشاف کیا ہےکہ وزیراعظم کے مشیر رزاق داؤد نے دورۂ چین کے دوران عمران خان کی چینی کمپنی گیزوبا کے حکام سے ملاقات کرائی جسے بعد میں مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دیا گیا ۔ ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ حکومت میں رہ کراہم ٹھیکے لینا مفادات کا ٹکراؤ اور سرکاری عہدے کے ذریعے جیبیں گرم کرنا کرپشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودیہ سے ملنے والے ایک ارب ڈالر16 دن میں ختم ہوگئے، کب تک قرضوں سے ملک چلایا جائے گا؟ ملکوں میں دوستی نہیں مفادات ہوتے ہیں، دنیا میں کہیں مفت لنچ نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نیت درست لیکن قابلیت کا فقدان ہے۔

ڈاکٹر فرخ سلیم نے بتایاکہ متحدہ عرب امارات سے 2.8 فیصد شرح سود پر قرض ملا، سعودی عرب سے بھی 3 فیصد سے زیادہ شرح سود پر قرض ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ ماضی کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، غیریقینی کی صورتحال میں کوئی کاروبار نہیں چل سکتا۔ ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر کی حکومتی پالیسی کے نتائج نہیں ملے، مہنگائی دو گنا بڑھ چکی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.