وفاق نے کام کیا تو سندھ حکومت کریڈٹ کا سوچے گی،فیصل واوڈا

0
وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کراچی میں مسئلہ نیت کا ہے،نیت ہوگی تو مسائل حل ہوسکتے ہیں۔شہر قائد میں وفاق کام کرے گا تو سندھ حکومت کام نہیں کرنے دے گی اور اگر وفاق نے کام کیا تو سندھ حکومت کریڈٹ کا سوچے گی۔وفاقی وزیر آبی وسائل کا کہنا تھا کہ عوام آج اگر ہم سے شکوہ کررہے ہیں تو انہیں ہم سے توقعات ہیں لیکن ہم نے ابھی 2 سال حکومت کی ہے ہم سے 65 سال کا حساب نہ مانگیں، ہم نے دو سال حکومت کی ہے جو سزا دینی ہے دے دیں۔فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ وفاق معاونت کرے گی لیکن صوبائی حکومت کو آپریٹ کرنا ہوگا۔
دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 162 ارب کا اعلان کیا لیکن ابھی تک ایک روپیہ بھی فراہم نہیں کیا۔وفاق اعلان کرکے فنڈز نہیں دیتی تو ہم ان پر کیسے بھروسہ کرلیں۔انہوں نے کہا کہ مسائل حل ہوجائیں گے تو اس کا کریڈٹ سندھ حکومت کو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مسائل حل ہونے کے بعد کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف یا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو نہیں جائے گا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 12 سال میں کیا ہے اس کا حساب عوام دے رہی ہے لیکن پی ٹی آئی وہ وعدے نہ کیا کرے جو پورے نہیں کرسکتی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: