مودی کے حوالے وائٹ ہاؤس کا اقدام اہم پیشرفت ہے،فیصل جاوید

0

وائٹ ہاؤس کی طرف سے بھارتی وزیراعظم کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان فالو کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ امریکی صدارتی محل نے مبینہ طور پر نریندر مودی کو وائٹ واش کردیا ہے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے امریکی کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجن فریڈم کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ نے نریندر مودی کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم مسلسل کہتے آئے ہیں کہ نریندر مودی آر ایس ایس کے ایجنڈےپر کام کررہے ہیں،نفرت و عدم برداشت میں مودی سرکار ہندوستان میں اقلیتوں کو اندھادھند نشانہ بنا رہی ہے۔
گزشتہ روز امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دیا تھا۔رپورٹ سامنے آنے کے بعد امریکی صدارتی محل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ سے وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی صدر کو ان فالو کردیا تھا۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: