زرداری حمزہ کی گرفتاری کےبعداب ہےکس کی باری

سابق صدراورپیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری اورنون لیگ کےسینئررہنما حمزہ شہباز کی نیب کیسز میں گرفتاریوں نے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچادی ہے،ایسے میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نےایک اوربڑی گرفتاری کی پیشگوئی کرکے نون لیگ کےایک سینئررہنما کی نیندیں حرام کردی ہیں۔وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جلد گرفتاری کی پیشگوئی کی ہے،اپنےبیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اگلا نمبر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ہے، وہ جلد گرفتار ہوجائیں گے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایل این جی کیس میں ہم بہت سی چیزیں میڈیا کے سامنے لائیں گے۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے دوبڑی گرفتاریوں پراپوزیشن سراپااحتجاج ہےاوروہ اسے حکومت کی انتقامی کارروائی سےتعبیرکررہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.