توہین عدالت کیس:سپریم کورٹ نے فیصل رضا عابدی کا معافی نامہ قبول کرلیا

سپریم کورٹ میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
وکیل فیصل رضا عابدی نے کہا کہ فیصل رضاعابدی نے بہت کچھ سیکھ لیاہے،عدالت سے استدعا ہے کہ سابق سینٹر کو قبول کی جائے۔
جس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ جائزتنقیدپرکسی کواعتراض نہیں ہوتا،تنقیدایک حدتک ہونی چاہئے،جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ ہمارے سامنے معافی کی صرف ایک درخواست تھی،تھوڑی سی احتیاط کرلیاکرلیں۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے فیصل رضاعابدی کی غیرمشروط معافی قبول کرتے ہوئے حکم دیا کہ معافی قبول ہونے کادیگرمقدمات پراثرنہیں ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.