فیس بک اب بیماریوں کی تشخیص بھی کرے گی

فیس بک رپورٹ کے مرکزی مصنف اینڈریو شوارٹز ہیں جو اسٹونی بروک یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے ماہر ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’ زبان اور الفاظ دیکھ کر ہم جو پیشگوئی کرتے ہیں اس میں پوسٹ کرنے والے میں ذیابیطس اورباڈی ماس انڈیکس کی کیفیت بھی شامل ہے۔ پھر الفاظ اور زبان کے استعمال سے بھی اس بات پر روشنی پڑتی ہے کہ آیا وہ کس بیماری کا شکار ہوسکتا ہے۔اینڈریو شوارٹز کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ نفسیاتی اور دماغی عارضوں کو بھانپنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ فیس بک پر جو کچھ پوسٹ کیا جاتا ہے وہ اس شخص کی دماغی کیفیات کو ظاہر کرتا ہے،،،انہوں نے کہا کہ فیس بک پر لوگ اکثر اپنی زندگی، احساسات اور خیالات کے بارے میں پوسٹ کرتے رہتے ہیں جس سے ان کی اپنی کیفیات کے بارے میں جاننے میں مدد مل سکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. Amber Shahzadi کہتے ہیں

    very nice

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.