میکسیکو کے قصبے میں ہرسال دھماکوں کی گونج

0
یہ میکسیکو کا چھوٹا سا قصبہ سان جوآن ڈی لا ویگا ہے،جہاں ہر سال فروری کےآخری ہفتےمیں ایک میلہ لگتا ہے اور اس دوران علاقہ دن بھر دھماکوں سے گونجتا رہتا ہے۔روایات کے مطابق یہ تہوار 300 سال پرانا ہے اس روز علاقے میں عام تعطیل ہوتی ہے اور لوگ صبح سویرے ہی بن ٹھن کر گھروں سے نکل آتے ہیں،،بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی اس خوشی کے تہوارکو بڑے پرجوش انداز میں مناتے ہیں۔اس روز سان جوآن ڈی لا ویگا کے شہری سڑکوں اور میدانوں میں دھماکا خیز مواد رکھ کر اس پر ہھتوڑے سے ضرب لگاتے ہیں جس سے ایک زبردست دھماکا ہوتا ہے اور ہرجانب دھوئیں کے بادل چھا جاتے ہیں ۔دھماکوں کے اس خطرناک اور قدیم تہوار کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ادھر کا رخ کرتی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: