پاکستان ایشیاء کا دوسرا مہنگا ترین ملک،پہلا نمبر ایران کا

پاکستان ایشیاء کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا۔ ایران کے بعد صرف پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ ایشیاء کے زیادہ ترممالک میں مہنگائی کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہے۔ پاکستان میں جولائی میں مہنگائی کی شرح 10.30فیصد تک پہنچنے کے بعد پاکستان ایشیاء میں دوسرا اور دنیا میں سولہواں مہنگا ترین ملک بن گیا۔ ٹریڈنگ اکنامکس کے اعدادو شمار کے مطابق 2019 میں اب تک ایشیاء میں مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح جون میں ایران میں ریکارڈ کی گئی جو 50.4 فیصد تھی۔ اس کے بعد مہنگائی کی بلند ترین شرح 10.30جولائی میں پاکستان میں ریکارڈ کی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. Amber Shahzadi کہتے ہیں

    .inflation is increasing in Pakistan day today

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.