وزراء اعظم کے غیرملکی دورے

وزیراعظم عمران خان کےغیرملکی دوروں پراخراجات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی،وزیراعظم عمران خان کے 6 دوروں پر 4 کروڑ 3 لاکھ اکیاسی ہزار روپے سے زائد اخراجات آئے۔جبکہ نواز شریف کے دورہ برطانیہ پر 7.98 کروڑ خرچ ہوئے، سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر 30 لاکھ 99 ہزار سے زائد اخراجات آئے.

وزارت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے 18 ستمبر سے 20 نومبر تک غیر ملکی دوروں پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات پیش کر دی ہیں۔وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ابوظہبی کے دورے پر 4 لاکھ 33 ہزار خرچ ہوئے، ریاض کے دوسرے دو روزہ دورے پر 8 لاکھ 70 ہزار سے زائد اور چین کے 5 روزہ دورے پر سب سے زیادہ 2 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کے اخراجات آئے،18 نومبر کوابوظہبی کے دوسرے دورے پر 39 لاکھ 90 ہزار کے اخراجات آئے جبکہ ملائیشیا کے دورے پر 75 لاکھ 43 لاکھ خرچ ہوئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.