منشیات برآمدگی کیس میں ن لیگی رہنما کو ریلیف مل گیا

0
لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ کےخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی تاہم راناثنااللہ نےعدالت کے روبرو پیش ہونے کے بجائے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی ۔
راناثنااللہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کرونا وائرس کے خدشات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا لہٰذا مجھے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
انسداد منشیات عدالت نےراناثنااللہ کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت 6 جون تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو طلب کرلیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: