دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کےالزامات

ازبکستان کے سابق صدر کی بیٹی نے مبینہ طور پرکرپشن سے کمائی سوا ارب ڈالر کی بڑی رقم ملکی خزانے میں جمع کرادی،ادائیگی کے بعد گلنارہ کریموفا نے ملک کے موجودہ حکمران سے اپنی رہائی کی درخواست کی ہے۔ازبکستان کے مرحوم صدر اسلام کریموف کی 64 سالہ بیٹی گلنارہ کریموفا کو ازبک عدالت نے 2017 میں دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنائی تھی۔اتوار کے روز انسٹاگرام پر ایک بیان میں انہوں نے اپنے جرم سے انکار کیا لیکن اپنے ملک کی عوام سے ’ممکنہ طور پر مایوسی کی وجہ بننے پر‘ معافی مانگی۔سابق سفارتکار اور پیشے کے لحاظ سے پاپ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے عوامی بجٹ کیلئے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے بھی زیادہ رقم ’ذاتی اثاثوں‘ سے ریاست کو دیئے ہیں۔ کریموفا کے سوئس وکیل نے بھی رقم خزانےمیں جمع کرائےجانے کی تصدیق کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.