وینزویلا حکومت کا تختہ الٹنے اور صدر نکولس مدورو کو پکڑنے کا الزام

0
وینزویلا کے چیف پراسیکیورٹر نے ٹوئٹر پر بتایا کہ سابق امریکی فوجیوں لیوک ڈینمان اور ایرین بیری نے 4 مئی کو تیسرے سابق امریکی فوجی کے ذریعے آپریشن میں حصہ لینے کا اعتراف کیا۔انہوں نے بتایا کہ تیسرا امریکی فوجی اس وقت واشنگٹن میں موجود ہے۔ترین ولیم صاب نے بتایا کہ ‘امریکی فوجیوں نے حقائق کے لیے اپنی ذمہ داری تسلیم کی’۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقدمہ درجنوں دیگر مدعی علیہان کے لیے بھی جاری رہے گا۔فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے امریکی فوج کے ایک سابق عہدیدار نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ ان کے تربیت یافتہ دو امریکی اہلکار اس وقت وینزویلا کی حکومت کی تحویل میں ہیں۔امریکی فوج کے سینئر عہدیدار جورڈن گوڈریو نے کہا تھا کہ دو امریکی ایرون بیری اور لیوک ڈینمن ان کے ساتھ کام کر رہے تھے اور انہیں پکڑ لیا گیا ہے، وہ میرے آدمی تھے اور میرے ساتھ کام کر رہے تھے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: