یورپین ممالک نےپی آئی اے کوپروازوں کےحوالےسےمشروط اجازت دے دی

0
یوپین ممالک کی جانب سےپی آئی اے پر 6 ماہ کی پابندی عائد ہونےکےبعد سیکریٹری خارجہ نےہنگامی طور پر تمام یورپین ممالک کےسفیروں سےرابطہ کیا،سیکریٹری خارجہ کی درخواست پر یورپین یونین نے پی آئی اے کو 3جولائی تک پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی، جس کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیارے یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپین ممالک کی فضائی حدود استعمال کرسکیں گےجبکہ پروازیں بھی معمول کے مطابق ہوائی اڈوں پر اتریں گی۔پی آئی اے انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستانی سفرا نے یورپین حکام سے مسلسل رابطہ بھی کیا جس کے بعد اسلام آبادتا لندن اور واپسی کی پروازوں پی کے785 اور پی کے 786 کو آپریٹ کی اجازت بھی مل گئی،پاکستان انٹرنیشن لایئرلائن کےترجمان عبد اللہ خان کا کہنا ہےکہ ’برطانیہ اوریورپین ممالک سےدیگرپروازوں کا بھی جلد اعلان کیا جائےگا‘۔
اس سے قبل یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی اور برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی پروازیں 6 ماہ کے لیےمعطل کرنے کا اعلان کیا تھا،پی آئی اے کےطیارے مذکورہ ممالک کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گےاورنہ ہی انہیں کسی قسم کے آپریشن کی اجازت ہوگی

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: