وینزویلا کا صدرکون؟ بحران برقرار

یورپی یونین نے اپوزیشن لیڈر گوآئیڈو کے دعوے کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں وینز ویلا کا آئینی سربراہ تسلیم کرلیا ۔اس سے پہلےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپوزیشن لیڈر گوآئیڈو کو وینزویلا کا صدر تسلیم کیا تھا جس کے بعد صدر مادورو نے امریکا سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے تھے۔
وینزویلا میں گزشتہ برس ہونے والے انتخابات میں بائیکاٹ کے باعث مادورو ایک بار پھر صدر بننے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم ملک میں صدر مخالف مظاہرے شروع ہوگئے تھے جبکہ بین الاقوامی قوتوں نے بھی انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا۔
حکمران اور اپوزیشن جماعت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ اس وقت مزید شدت اختیار کرگیا جب اپوزیشن لیڈر نے اپنے حامیوں کے سامنے صدر کا حلف اُٹھالیا جب کہ صدر مادورو اپنا آئینی عہدہ چھوڑنے کو تاحال تیار نہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.